تمل ناڈو میں موبائل فون دھماکہ ،تین کی موت

0

کرور:تمل ناڈو کے کرور ضلع کے رائے نور میں پیر کو ایک موبائل فون میں دھماکے کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر ایک ہی کنبے کی ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع  نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع آج صبح ملی جب لوگوں نے گھر سے دھواں نکلتے دیکھا۔پولیس نے جائے وقوع سے جلا ہوا ایک موبائل فون برآمد ہوا اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فون کے دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگی ہوگی۔
ہلاک شدہ کی شناخت متولکشمی اور اس کے تین سال کے دو جڑواں بیٹوں دیکشت اور رکشت کے طورپر کی گئی ہے۔خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوکر وہاں رہتی تھی۔ متولکشمی کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی جبکہ اس کے دونوں بچوں کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔چونکہ خاتون بھاری قرضوں میں ڈوبی ہوئی تھی اس لئے پولیس اس حادثے کے پیچھے خودکشی کئے جانے کی کوشش کے طورپر بھی جانچ کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS