نئی دہلی : ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ کے ساتھ ، ٹیم کے پانچ دیگر کھلاڑیوں کو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد فارورڈ پلیئر مندیپ سنگھ بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ ٹیم میں چھٹے کھلاڑی ہیں جو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے پیر کو اپنی جانکاری دی۔ اس سے قبل منپری،سریندر کمار،جسکرن سنگھ،ورون کماراور کرشنا بی بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور یہ کھلاڑی بنگلور کے سائی کیمپ میں زیر تربیت ہیں۔
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا قومی کیمپ 20 اگست کو بنگلور کے سائی سنٹر میں شروع ہونا ہے۔ لیکن کیمپ کے آغاز سے قبل کھلاڑی جس طرح سے اس وبا کا شکار ہو رہے ہیں اس سے اس کے انعقاد پر شک کے بادل چھا گئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ سائی کیمپ میں کھلاڑیوں کی 24 گھنٹے نگرانی کے لئے کھلاڑیوں کی نگہداشت اور ان کی دیکھ بھال کے لئے دو سائی اہلکاروں کو خصوصی طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم انڈیا کے ہاکی کھلاڑی کپتان مندیپ سنگھ بھی کورونا سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS