ماب لنچنگ اور نابالغ کی عصمت دری پر ہوگی پھانسی

0
علامتی تصویر
علامتی تصویر

نئی دہلی (ایجنسیاں): ہندوستان میں مجرمانہ نظام انصاف کو پوری طرح سے بدلنے کیلئے یکم جولائی کو3نئے قوانین نافذ کیے جائیں گے۔ یہ تینوں قوانین ’بھارتیہ نیائے سنہیتا‘ (انڈین جیوڈیشیل کوڈ)، ’بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا‘ (انڈین سٹیزن سیکورٹی کوڈ) اور ’بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم‘ (انڈین ایویڈنس ایکٹ) ہیں۔

ان تینوں ہی قوانین کو گزشتہ سال 21 ستمبر کو پارلیمنٹ سے منظوری ملی تھی۔ 25 دسمبر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اسے منظوری دے دی تھی۔مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے 3 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق نئے قوانین کے التزامات یکم جولائی سے نافذ ہوں گے۔ ی

ہ قوانین نو آبادیاتی دور کی انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، کریمنل پینل کوڈ (سی آر پی سی) اور انڈین ایویڈنس ایکٹ 1872 کی جگہ لیں گے۔ تینوں قوانین کا مقصد مختلف جرائم اور ان کی سزاؤں کی تشریح کر ملک میں مجرمانہ نظامِ انصاف کو پوری طرح سے بدلنا ہے۔واضح ر ہے کہ نئے قوانین کے تحت اگر کوئی زبانی یا تحریری یا اشارتی طور سے ملک کے اتحاد و سالمیت کو ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے یا پھر کوشش بھی کرتا ہے تو اسے تاحیات جیل کی سزا مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے کاس گنج میں گنگا اسنان کے لیے جارہے اب تک 22 لوگوں کی موت

اس کے علاوہ اس پر جرمانہ کا التزام بھی نئے قانون میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں ماب لنچنگ کی صورت میں گروپ کے ہر رکن کو تاحیات جیل کی سزا کا التزام ہے۔ نئے قوانین میں نابالغ سے عصمت دری کے قصورواروں کو پھانسی دینے کا بھی تذکرہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS