اسٹیٹ ہاکی میں کھیلنے آئی خاتون کھلاڑی لاپتہ

0
Image:Sabguru

دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامینٹ میں شرکت کے لئے جبل پور سے آئی ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی کے اچانک لاپتہ ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ اس بابت منتظمہ کمیٹی، کھلاڑی اور ٹیم کے منیجر کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دموہ میں منعقد ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامینٹ میں کھیلنے کے لئے جبلپور سے بھی ایک ٹیم دموہ آئی تھی ۔ اس سولہ رکنی ٹیم کو دموہ شہر کے ایک سرکاری اسکول میں ٹھہرایا گیا تھا ۔ گزشتہ شام جب ٹیم کےکھلاڑی کھانا کھانے کے لئے باہر نکلے لیکن ایک کھلاڑی خوشبو رجک (21) نے باہر جانے سے انکار کردیا جس کے بعدبقیہ کھلاڑی کھانا کھانے چلے گئے۔
کھانا کھانے کے بعد تقریباً رات دس بجےواپس آنے پر دیکھاکہ خوشبو کمرے میں نہیں تھی۔ خواتین کھلاڑیوں نے اس کی فوری اطلاع ٹیم منیجر اور سکریٹری کو دی جس کے بعد سبھی لوگوں نے تلاش شروع کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ کوتوالی پولیس نے گمشدگی کامعاملہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ آج صبح تک لاپتہ کھلاڑی کاکوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS