منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ پی ایم ینگ اچیورس اسکالر شپ ایوارڈ اسکیم برائے سال2022

اوبی سی،ای بی سی اور ڈی این ٹی طبقے کے نہم اور گیارہویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ انٹرنس امتحان کے ذریعے لاکھوں روپیوں کی اسکالر شپ حاصل کر سکتے ہیں

0

مومن فیاض احمد غلام مصطفی
اسکالر شپ کا نام : منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاور مینٹ نے پی ایم ینگ اچیورس اسکالر شپ ایوارڈ اسکیم یعنی پی ایم واے اے ایس اے ایس وی آئی PMYASASVI کو ام سال کے لیے لانچ کر دیا گیا ہے۔ یہ اسکالر شپ اسکیم پہلی بار ہمارے ملک بھارت میں شروع کی گئی ہےاور اس وزرات کے تحت پورے ملک سے پندرہ ہزار طلبہ کو لاکھوں روپیے کی اسکالر شپ دی جائے گی۔یہ پوری طرح سے گورنمنٹ کی اسکالر شپ ہے ۔اگر آپ نہم یا گیارہویں جماعت میںتعلیم حاصل کر رہے ہیں توآپ اپنی ذہانت کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی سرکاری اسکالر شپ اپنی ذہانت کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں۔اس امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد نہم کے طلبہ کو دہم تک سالانہ پچھتر روپیہ کی اسکالر شپ اور گیارہویں میں کامیاب ہونے کے بعد بارہویں تک سالانہ ایک لاکھ پچیس ہزار اسکالرشپ طلبہ کو دی جائے گی۔ کل پندرہ ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دی جائے گی جو کہ او بی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس اسکالر شپ امتحان کا نام ہے ۔PM Young Achievers Scholarship Award، Scheme for Vibrant India (PM YASASVI
اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے درخواست کیسے کریں؟اس کے لیے کروم پر ٹائپ کریں منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاور مینٹ پی ایم ینگ اچیورس اسکالر شپ ایوارڈ اسکیم یعنی پی ایم واے اے ایس اے ایس وی آئی PMYASASVI سرچ کرنے پر آپ کو یہ لنک https://socialjustice.gov.in ملے گی ۔اس لنک پر کلک کرنے پر آپ منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاور مینٹ نے پی ایم ینگ اچیورس اسکالر شپ ایوارڈ اسکیم کی ویب سائٹ پر ہوں گے۔ جہاں پر آپ کو نیوز اور ایونٹس کا ایک کالم ملے گا جہاں پر آپ کوYASASVI انٹرنس ٹیسٹ یعنی کے وائے ای ٹی YET فور ٹاپ کلاس اسکول کا آپشن ملے گا۔اس آپشن پر کلک کریں تو اگلے صفحے پر ایک پی ڈی ایف فائل آپ کے سامنے کھلے گی ۔جہاںپر اوپر کی جانب لکھا ہوا ہو گا۔PM Young Achievers Scholarship AwardScheme for Vibrant India (PMYASASVI)
درخواست کون کون کر سکتا ہے؟ : ۱)ایسے طلبہ جن کا تعلق او بی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی زمرے سے ہو۔ ۲) والدین کی سالانہ تنخواہ ڈھائی لاکھ سے زائد نہ ہو۔ ۳) نہم اور گیارہویں کے طلبہ اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسکالر شپ کی رقم : نہم جماعت میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کو انٹرنس امتحان کامیاب کرنے کے بعد سالانہ پچھتر ہزار روپے کی اسکالر شپ دہم جماعت تک ہر سال دی جائے گی ۔ اسی طرح گیارہویں جماعت میں اس یوجنا کہ تحت انٹرنس امتحان کامیاب ہونے پر بارہویں جماعت تک سالانہ ایک لاکھ پچیس ہزار کی اسکالر شپ کے طلبہ کو دی جائے گی۔جس میں اسکول اور ہاسٹل فیس بھی شامل ہوگی ۔
اسکالر شپ کیسے حاصل کریں؟اس اسکالرشپ کو حاصل کرنے کے لیے انٹرنس امتحان کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔دی گئی لنک پر رجسٹریشن کرنے کے بعد ایک کمپیوٹر بیسڈ امتحان ہوگا۔ جسے کامیاب کرنا لازمی ہے ۔
درخواست کب کریں؟ ۲۶ ؍جولائی ۲۰۲۲سے آن لائن فارم بھرنے کا کام شروع ہو چکا ہے ۔آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۲۶؍ اگست ۲۰۲۲ ہے۔اس ٹیسٹ کے لیے کرییکشن ونڈو ۲۷؍ اگست سے شروع ہوگی جو ۳۱؍ اگست تک جاری رہے گی۔ اس کا ایڈمیٹ کارڈ ۵ ؍ ستمبر کو دیا جائے گا۔
امتحان کی تاریخ: امتحان کی تاریخ بروز اتوار مورخہ ۱۱؍ ستمبر ۲۰۲۲ ہے۔
درکاردستاویزات(ڈاکیومینٹس): ۱) انکم سرٹیفیکٹ ۲) کاسٹ سرٹیفیکٹ ۔ ۳) آدھار کارڈ نمبر بینک سے لنک ہونا ضروری ہے۔۴) ڈوماسائل سرٹیفکیٹ ۵) گورنمنٹ شناختی کارڈ جیسے آدھار کارڈ یا پین کارڈ یا راشن کارڈیا الیکشن کارڈیا اسکول آئی کارڈ یا بینک پاس بک وغیرہ ۶) پاسپورٹ سائز فوٹو گراف ۷) درخواست کرنے کے لیے طلبہ کا اپنا موبائل نمبر۸) خود کا ای میل آئی ڈی ۹) تعلیمی تفصیلات کی رپورٹ کارڈ۔
امتحان کا نصاب: نہم جماعت میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کو آٹھویں جماعت کی این سی ای آر ٹی علم ریاضی، سائنس،سوشل سائنس اور جنرل نالج پر مبنی چار سو مارکس کے سوالات پوچھے جائیں گے۔ اسی طرح گیارہویں جماعت میں حاصل کر رہے طلبہ کے لیے این سی ای آر ٹی علم ریاضی، سائنس،شوشل سائنس اور جنرل نالج پر مبنی چار سو مارکس کے سوالات پوچھے جائیں گے۔
امتحان کا وقت : تین گھنٹے کا پرچہ ہوگا دوپہر دو بجے سے پانچ بجے کے درمیان کمپیوٹر بیسڈ امتحان ہوگا۔ اس کے لیے کوئی بھی فیس ادانہیں کرنی ہے۔ٹوٹل چار سو مارکس کا پرچہ ہوگا۔ جس میں سو سوالات پوچھیں جائیں گے۔جس میں علم ریاضی پر تیس سوالات ،سائنس پر بیس سوالات، سوشل سائنس پر پچیس سوالات، جنرل نالج پر پچیس سوالات پوچھیں جائیں گے ۔کوئی بھی مارکس منفی نہیں ہوں گے۔پورے سوالات بالکل اطمینان کے ساتھ حل کریں۔ہر سوالات چار مارکس کے ہوں گے ۔

درخواست کے مختلف مراحل؟دی ہوئی لنک پر اپلائی کرنا ہے کلک کرنے کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا صفحہ اوپن ہوگا۔https://yet.nta.ac.in جہا ں پر اس اسکیم کی تفصیلی معلومات دی گئی ہے۔ دی گئی تفصیلات کو ایک بار پھر سے بہت غور سے پڑھیں ۔ درخواست کرنے کے لیے رجسٹریشن پر کلک کرنے پر ایک ونڈو اوپن ہو گی ۔جہاں پر آپ کو امیدوار کا نام ،طلبہ کا نام اور ای میل آئی ڈی درج کرنا ہوگا اس کے ساتھ ہی آپ کی تاریخ پیدائش درج کرنا ہے اسے آپ اسی ونڈو سے منتخب بھی کر سکتے ہیں۔اس کے بعد آپ کواپنا ایک پاسورڈ بنانا ہوگا۔ اس کے بعد کرییئٹ اکائونٹ پر کلک کرنے پر ایک میسج آئے گا جس کا مطلب ہے کہ عزیز طلبہ آپ کا درخواست نمبر آپ کے ای میل پر بھیج دیا گیا ہے۔ اسی درخواست نمبر کوآپ کو لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس کا استعمال کرنا ہوگا۔
آپ اپنا ای میل آئی ڈی اوپن کریں گے تو درخواست نمبر آپ کو نظر آئے گا۔ اس درخواست نمبر کو لکھنا ہوگا اور جو پاسورڈ بنایا ہے اسے لکھنا ہوگا اور اس کے بعد سبمٹ بٹن پر کلک کرنے پر ایک ڈیش بورڈ نظر آئے گا جہاں پر لکھا ہوگا کہ آپ کا درخواست فارم ابھی مکمل نہیں ہوا ہے یہاں کلک کر کے اس کومکمل طور پر بھریں۔اس کے بعد ایک فارم آپ کے سامنے آئے گا جہاں پر آپ کی بنیادی معلومات،پتہ ،امتحان کی تفصیل ،تعلیمی معلومات، اور دیگر تفصیلات دستاویزات اور فوٹوس دستخب کو اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اس طرح سے نیچے دیے گئے مرحلیوںمیں آپ کو درخواست فارم کو مکمل طور پر بھرنا ہوگا۔
بنیادی تفصیلات : اس میں امیدوار کو مکمل نام لکھنا ہے۔قومیت کو منتخب کرنا ہے ۔تاریخ پیدائش اور جینڈر لکھنا ہوگا۔ اس کے بعد کس کیٹگری سے تعلق ہے اس کو منتخب کرنا ہوگا۔اس کے بعد موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔ای میل آئی ڈی آپ لکھ چکے ہیں۔ڈوماسائل کے لیے آپ کا کس ریاست سے تعلق ہے اس کو منتخب کریں۔اپنے والد کا والدہ نام درج کریں۔شناخت کے لیے کوئی بھی ایک شناختی کارڈ جو آپ کے پاس ہے اسے منتخب کریں اور اس کا نمبر درج کریں۔اس کے بعد اگر آپ اپاہج ہیں تو اس پر کلک کریں اور کس قسم کے اپاہج ہیں اس کا فی صد کتنا ہے اسے درج کرنا ہوگا۔ اگر نہیں ہے تو نو پر کلک کر کے آگے بڑھیں۔ اتنا کرنے کے بعد سیو اور نیکسٹ پر کلک کر کے آگے کے اسٹیپ پر آئیں۔
مستقل پتہ: دوسرے مرحلے میںامیدوار کواپنا مکمل پتہ درج کرنا ہے۔اس کے بعد آپ کا تعلق کس ریاست سے اس کو منتخب کریں۔اپنے شہر اور پن کوڈ کو سلیکٹ کریں۔اگر آپ کا مستقل ایڈریس اور موجودہ ایڈریس ایک جیسا ہے توسیم ایڈریس پر کلک کریں ورنہ موجودہ ایڈریس کو بھی درج کریں۔اس کے بعد پھر سے سیو اور نیکسٹ پر کلک کر کے اوپر کی جانب اوکے پر کلک کریں اگلی اسٹیپ پر آ جائیں۔
امتحان کی تفصیل:اس مرحلے میں آپ کو امتحان کی تفصیل درج کرنا ہے جو آپ نے 2021-22 میں کامیاب کیا ہے۔اس پر کلک کرنا ہوگا اگزام اپلائیڈ فور لکھنا ہے۔اس کے بعد جو بھی آپ کا میڈیم ہوگا اسے منتخب کریں۔امتحانی مرکز کے لیے کم از کم اپنے چار قریب کے شہروں کا انتخاب کرنا ہوگا جہاں پر آپ امتحان دینے کے لیے آسانی سے جا سکتے ہیں۔اس کے بعد پھر سے سیو اور نیکسٹ پر کلک کر کے اوپر کی جانب اوکے پر کلک کریں اگلی اسٹیپ پر آ جائیں۔
تعلیمی تفصیلات:چوتھی اسٹیپ میں جو بھی کلا س میں آپ ہیں اسے آپ پہلے ہی منتخب کر چکے ہیں وہ آپ کے سامنے آئے گا۔اس کے بعد آپ کی اسکول کس ریاست اور کس شہر میں ہے اسے منتخب کریں گے تو آپ کی اسکول کا نام سامنے آ جائے گا۔اس کے بعد گزشتہ جماعت میں آپ کی کامیابی کا فی صد کیا تھا اسے درج کرنا ہوگا۔اس کے بعد اسٹڈی کا میڈیم لکھنا ہے اور اس میڈیم کی تفصیل کو درج کرنا ہے۔اس کے بعد پھر سے سیو اور نیکسٹ پر کلک کر کے اوپر کی جانب اوکے پر کلک کریں اگلی اسٹیپ پر آ جائیں۔
دیگر تفصیلات : اس مرحلے میںوالدین کی تعلیمی تفصیلات ہیں اس کو کلک کرنا ہوگا۔اگر والدین پڑھے لکھے نہیں ہیں توآخری والے آپشن پر کلک کریں اس کے بعد والدین کا پیشہ لکھنا ہوگااس کے بعد والدین یا سرپرست کی سالانہ تنخواہ لکھنی ہوگی۔اس کے بعد آپ کے کل کتنے بھائی بہن ہیں جتنے ہوں گے اس نمبر پر کلک کریں۔اگر آپ کسی اور اسکالر شپ کو حاصل کر رہے ہیں تو یس پر کلک کریں اور اس اسکالر شپ کا نام لکھنا ہوگا اور نہیں ہے تو نو پر کلک کر کے آگے بڑھ جائیں۔اگرآپ کے بھائی بہن کو اسکالر شپ مل رہی ہے تو یس پر کلک کریں اور کون سی اسکالر شپ مل رہی ہے اس کی تفصیل درج کریں اور نہیں مل رہی ہے تو نو پر کلک کریں ۔اس کے بعد پھر سے سیو اور نیکسٹ پر کلک کر کے اوپر کی جانب اوکے پر کلک کریں اگلی اسٹیپ پر آ جائیں۔
اپ لوڈ ڈاکیومنیٹ: اگلے مرحلے میںڈاکیومینٹ کو اپ لوڈ کرنا ہے۔جس میں انکم سرٹیفکیٹ، کاسٹ سرٹیفکیٹ اور دیگر ڈاکیومنٹ کو اپ لوڈ کریں۔دھیان رہے کہ فائل کی سائز 150 KB جے پی جی فارمیٹ میں ہونا چاہیے۔ ورنہ اپ لوڈ نہیں ہوگا۔اس کے بعد پھر سے سیو اور نیکسٹ پر کلک کر کے اوپر کی جانب اوکے پر کلک کریں۔ دونوں فائل اپ لوڈ کرنے کے بعد آپ اپنی فائل کو چیک بھی کریں۔اگر آپ کو صحیح نظر آتے ہیں تو سیو اور نیکسٹ پر کلک کریں اس کے بعد فوٹوگراف اور دستخط کو اپ لوڈ کرنا ہے۔ اس کی سائز بھی 150 KB سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔اس کے بعد سیو اور نیکسٹ پر کلک کر کے اوپر کی جانب اوکے پر کلک کریں ۔آخری مرحلے کو مکمل کرنے کے بعدآپ کو آپ کا مکمل فارم نظر آئے گا۔سب سے آخر میں کنفرم اور سیو کر کے سبمٹ کے بٹن پر کلک کریں۔سبمٹ ہونے کے بعد ڈاکیومینٹ کا ویریفیکیشن ہوگا۔ویریفیکیشن ہونے کے بعدآپ کو اگلے مرحلے میں اہم تاریخیں نظر آئیں گی۔یہاں پر تمام تفصیلات درج ہوگی جس میں لکھا ہوگا کہ ۵ ؍ستمبر کو امتحان ہوگا ۔ آپ اپنے ڈیش بور ڈ سے لاگ ان کرنے کے بعد ایڈمیٹ کارڈ کو ڈائون لوڈ کر سکیں گے۔ امتحان کی تاریخ ۱۱؍ستمبر ۲۰۲۲ ہے جو بھی سینٹر آپ نے منتخب کیا ہے اس سینٹر پر آپ کو امتحان دینا ہوگا۔کمپیوٹر بیسڈ امتحان ہوگا۔ نتائج کے بعد میرٹ لسٹ تیار ہوگی۔ اور اس کی بنیاد پر پورے ملک سے پندرہ ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دی جائے گی۔ یہ ایک نئی اسکالر شپ ہے اس کے لیے آپ درخواست ضرور کریں۔مزید تفصیلات درج ذیل لنک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ll
https://yet.nta.ac.inand http://socialjustice.gov.in / schemes/…..)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS