بچوں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی کم از کم عمر کی حد 5 سال مقرر

0

بچوں کیساتھ عمرے کی ادائیگی کی کم ازکم عمر کی حد 5 سال مقرر
ریاض۔(ایجنسی) بچوں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے عمر کی کم از کم حد 5 سال متعین کر دی گئی ہے۔سعودی وزارت حج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 90 دن کے لیے جاری عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔اسی حوالے سے سعودی وزارت حج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کے لیے کم ازکم حد 5 سال متعین کی گئی ہے، 5 سال سے چھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS