وزیراعظم پر تنقیدکرنا مہنگا ثابت ہوا،مائیکل سلیٹرکوکمنٹری پینل سے نکال دیا گیا

0
image:latestnews.fresherslive.com

سڈنی (ایجنسیاں)سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرکوکمنٹری پینل سے نکال دیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل نے سابق کرکٹر کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ ٹی وی کے کمنٹری پینل سے باہر ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ مائیکل سلیٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر تنقید کی تھی جس کے باعث انہیں پینل سے باہر کیا گیا ہے۔مائیکل سلیٹر نے مئی میں آسٹریلوی حکومت کی


جانب سے ہندوستان سے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید کی تھی اور اس وقت بھارت میں پھنسے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کھل کر حمایت کی تھی۔ ہندوستان میں ڈیلٹا ویرینٹ کے بدترین پھیلاؤ کے دوران مائیکل سیلٹر خود دیگر کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں کے ساتھ آئی پی ایل کے سلسلے میں ہندوستان میں ہی موجود تھے۔نجی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے سلیٹر کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کی وجہ ادارے کا بجٹ اور بزنس کے معاملات بتائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS