اسمرتی ایرانی کے تبصرہ پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ میرے ساتھ بہنیں ہیں

0

لکھنؤ،(یواین آئی) : بی جے پی کی مقبولیت کے دعوے کے سلسلے میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کے پاس بہنیں ہیں جو سیاست میں بڑی تبدیلی کا باعث بنیں گی۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کے ساتھ ساتھ حکومت بنانے پر خواتین کے لئے تمام وعدے کرنے والی پرینکا گاندھی نے بدھ کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں 80 کی دہائی میں آنے والی ہندی فلم ’دیوار‘کے ایک ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘کا حوالہ دیتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس بہنیں ہیں۔‘کانگریس جنرل سیکریٹری نے امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کے اس بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس بی جے پی پر مذہب، ذات کی سیاست کرنے کا الزام لگاتی ہے لیکن اب تو ملک بھی بی جے پی ساتھ ہے، پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو امیتابھ بچن کی اس فلم کا ڈائیلاگ یاد ہے کہ جس میں ششی کپور کہتے ہیں کہ ’میرے پاس ماں ہے‘تو میں کہتی ہوں کہ ’میرے پاس بہنیں ہیں۔‘بعد میں’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘کے ہیش ٹیگ کے ساتھ پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ ’میرے پاس بہنیں ہیں‘، بہنیں سیاست میں تبدیلی لائیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پرینکا نے سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ امیٹھی میں پرتگیہ پدیاترا کی تھی جس میں اسمرتی ایرانی نے طنز کسا تھا کہ کانگریس لیڈروں کو لکھنؤ اور چھتیس گڑھ سے لوگوں کو لانا پڑا ہے جو امیٹھی سے ان کے تعلقات کے بارے میں کافی کچھ بیان کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS