نئی دہلی، (پی ٹی آئی)
ہندوستان کی پہلی خاتون ریڈیو نیوز ریڈر سعیدہ بانو کی زندگی کو اب ایک کتاب میں بیان کیا جائے گا۔ ’پینگوئن رینڈم ہائوس انڈیا‘ نے پیر کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر پہلے اردو میں تحریر کردہ یادداشت کو اب کتاب کی شکل دی جا رہی ہے۔ پبلشنگ کمپنی نے کہا کہ ’اس میں تقسیم اور ایک نئے آزاد ہندوستان کی راجدھانی کے ایک شخص کے نجی تجربے کو شیئر کیا جائے گا۔‘ اس نے کہا کہ یہ ایک پر کشش خاتون کی امید کی ایک کہانی ہے جو سماجی دبائو میں جینے اور پیار کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے، اس کو بیاں کرے گی۔ ’زبان پبلشرس‘ اس کے معاون پبلشر ہوں گے۔ کتاب 12 اکتوبر کو بازار میں آئے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS