سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے سعودی عرب میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سری نگر کے نوجوان کی میت واپس لانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والا عادل شعبان نامی نوجوان حال ہی میں کسب معاش کے لئے سعودی عرب گیا تھا جہاں اس کی ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی۔
محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘رعناواری سے تعلق رکھنے والے عادل شعبان کی سعودی عرب میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی’۔
Adil Shaban from Rainawari passed away in a tragic road accident in Saudi Arabia. The grieving family is desperately trying to get his body back for burial. Request @DrSJaishankar ji and @MEAIndia to kindly help in repatriation. pic.twitter.com/WqLdHcqkRk
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 28, 2023
ان کا کہنا تھا: ‘غمزدہ خاندان اس کی میت کو تدفین کے لئے واپس لانے میں شدت سے کوشاں ہے’۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزارت امور خارجہ سے میت واپس لانے میں مدد کرنے کی درخواست کرتی ہوں’۔