بجٹ میں ملک کے ہر فرد ہر علاقہ کو سہولیات فراہم کرنے کا میگا پلان

0
Indian Lekhak

’جل جیون مشن‘کے تحت واٹر گورننس کو مضبوط کرنا ضروری ہے :وزیراعظم
نئی دہلی (یو این آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ان کی حکومت نے اس بار کے بجٹ میں ملک کے ہر فرد، ہر علاقے کو سہولیات فراہم کرنے کا ایک میگا پلان پیش کیا ہے تاکہ کسی بھی علاقے میں ایسا ایک بھی فرد نہ بچے جو ان سہولیات سے محروم ہو۔ انہوں نے اس تناظر میں، بجٹ 2022-23 میں پی ایم آواس یوجنا، گرامین سڑک یوجنا، جل جیون مشن، نارتھ ایسٹ کی کنیکٹیویٹی، دیہاتوں کی براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی جیسی اسکیموں کے لیے کیے گئے التزامات کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ دیہی علاقوں، شمال مشرق کے پسماندہ علاقوں اور ترقی کے منتظر اضلاع میں سہولیات کے انتظار کو ختم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے ۔انہوں نے بجٹ میں جو وائبرنٹ ولیج پروگرام کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے سرحدی قریوں کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے ۔ مودی دیہی ترقی پر اس بار کے بجٹ کے مثبت اثرات پر ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس آن لائن پروگرام میں مرکز کے کئی وزراء، ریاستوں کے نمائندے اور شمال مشرقی خطہ جیسے دور دور سے سماجی کارکنان شامل تھے ۔
وزیر اعظم مودی نے 2024تک ملک کے ’ہر گھر کو نل کے جل‘ سے جوڑنے کی اسکیم کے اہداف حاصل کرنے کی مجموعی کوششوں کو ضروری بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسکیم کے عملدرآمد میں یہ دھیان رکھنا ضروری ہے کہ مشن کے تحت کہیں کوئی چھوٹنا نہیں چاہئے بدھ کو ویبینار کے ذریعے جل جیون مشن سے متعلق تمام فریقوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک کے ہر گاؤں والے کو صاف پانی کا حق حاصل ہے اور جل جیون مشن کے تحت ملک کے ہر شہری کو واٹر گورننس کے ذریعے پانی کا حق حاصل ہے اور اس کو مضبوط کیا جانا چاہئے .انہوں نے کہا کہ اس سال جل جیون مشن کے تحت چارکروڑ پانی کے کنکشن دیے جانے ہیں۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کام کو مکمل کرنے کے دوران ہر ریاستی حکومت کو پائپ لائنوں کے معیار کے ساتھ ساتھ مشن کے تحت فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کے بارے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر مودی نے کہا‘‘اس اسکیم کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ گاؤں کی سطح پر پانی اور زمین کے تعلق سے لوگوں کے درمیان تعلق کا احساس پیدا ہونا چاہیے اور اس کے ذریعے ’جل گورننس‘ کو مضبوط کیا جانا چاہیے ۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں 2024تک ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ہر گاؤں میں 2024تک لوگوں کو نلکوں سے صاف پانی ملنا چاہیے ، بجٹ میں گاؤں کیلئے مختص کیے گئے فنڈز کا بھرپور استعمال کیا جائے۔ اس سے گاؤں میں تبدیلی آئے اور ملک کے ہر فرد کو اس کا حق ملنا چاہیے۔ اس سمت میں سب کو نئی حکمت عملی کے تحت کام کرکے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS