نئی دہلی (ایس این بی): دہلی فسادات سے جڑے معاملوں میں دہشت گرد قانون کے تحت ملزم بنائے گئے سابق کونسلر طاہر حسین کی میونسپل کارپوریشن کی رکنیت ختم کرنے کے ایشو پر جواب دینے کے لئے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن (ای ڈی ایم سی نے) ہائی کورٹ سے وقت مانگا ہے۔جسٹس سنجیو سچدیوا نے اسے جواب دینے کے لئے وقت دے دیا اور سماعت 3اگست کے لئے ملتوی کردی۔اس کے ساتھ ہی جسٹس نے کونسلر کی رکنیت ختم کرنے پر لگی روک کو اگلے حکم تک کے لئے بڑھا دیا ہے۔
کورٹ نے یہ حکم تب جب مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ جواب داخل کرنے کے لئے اور وقت دیا جائے۔ اس نے ای ڈی ایم سی کے ذریعہ طاہر حسین کی کارپوریشن ایوان سے رکنیت ختم کرنے کے حکم پر پچھلے سال نومبر میں روک لگا دی تھی۔سابق کونسلر نے رکنیت ختم کرنے کے کارپویشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔
سی اے اے کی مخالفت کو لے کر پچھلے سال شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران تشدد میں دہلی پولیس نے ’آپ‘ کے معطل کونسلر طاہر حسین کو اہم سازش کار کے طور پر ملزم بنایا ہے۔اس تشدد کے بعد ’آپ‘ نے طاہرکو پارٹی سے معطل کردیا تھا۔
اس کے بعد ای ڈی ایم سی نے طاہر حسین کی کارپوریشن رکنیت ختم کردی تھی ۔اس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS