اسمبلی انتخابات کے تعلق سے بی جے پی کے عہدیداروں کی میٹنگ

0
Image: The Economic Times

نئی دہلی،(یو این آئی):پانچ ریاستوں میں اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ، کسانوں کی تحریک اور کورونا
وبا کے خلاف جاری ویکسینیشن مہم جیسے امور کے تعلق سے پیر کے روز یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی
عہدیداروں نے میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ اپوزیشن ہر محاذ پر حکومت کے تعمیری اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔
مسٹر نڈا نے پارٹی لیڈروں سے اس بات کو عوام تک لے جانے کی اپیل بھی کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرمنفی رہے۔ انہوں نے خوف اور ڈر پھیلانے کا کام کیا۔ جبکہ اس بحران میں بی جے پی لیڈر اور کارکن لوگوں کی مدد کے لیے کام کر رہے تھے۔مسٹر نڈا نے کہا کہ سیاست میں صرف وہی کھڑا رہتا ہے جو اپنی موزونیت بنارئے رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے خدمت کے ذریعے خود کو فعال رکھ کر اپنی موزونیت برقرار رکھی۔ مستقبل میں بھی بی جے پی کارکنوں کو فعال اور چوکس رکھ کر تنظیم کی موزونیت رقرار رکھنے کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے خطاب میں شری نڈا نے قومی عہدیداروں اور پارٹی کے محاذ کے سربراہوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات
سے قبل مرکزی حکومت کی کامیابیوں کو عوام کے سامنے لے جائیں۔
میٹنگ میں تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک ، لکھیم پور کھیری تشدد اور سنگھو بارڈر پر ایک دلت کے قتل جیسے
امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر پانڈا نے کہا کہ بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کورونا دور میں حکومت اور تنظیم کی جانب سے کئے گئے عوامی فلاحی کاموں کی وجہ سے بی جے پی ان تمام ریاستوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
یہ میٹنگ بہت اہم سمجھی جارہی ہے کیونکہ ایسی میٹنگ کورونا کی وجہ سے طویل وقفے کے بعد ہوئی ہے۔ پارٹی کی قومی
ایگزیکٹو کی میٹنگ بھی اگلے ماہ منعقد ہونی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS