ایمباپے کے 2 گول کی بدولت پی ایس جی کی شاندار جیت

0

پیرس(ایجنسیاں) پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ کائلان ایمباپے کے 2 گول کی بدولت ٹیم نے لیگ 1 کے میچ میں میٹز کو 3-1سے شکست دے کر اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا ہے۔

فرانس کے کھلاڑی نے میچ کے 60ویں اور 83ویں منٹ میں کیا۔ اس سے قبل ویٹینا نے 49ویں منٹ میں پی ایس جی کے لیے پہلا گول کیا۔ میٹز کے کپتان میتھیو اڈول نے72ویں منٹ میں ٹیم کا واحد گول کیا۔ پی ایس جی کی 17میچوں میں یہ 12ویں جیت ہے اور ٹیم 40پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: ’میٹا فلسطینیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے‘

پی ایس جی اب دوسرے نمبر پر موجود نائس سے پانچ پوائنٹس آگے ہے اور تیسرے نمبر پر اے ایس موناکو سے سات پوائنٹس اوپر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS