لکھنئو: (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے جمعرات کو بی ایس پی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ مایاوتی کی صدارت میں یہاں واقع بی ایس پی ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کے علاوہ پارٹی کے تمام علاقائی کنوینر شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں تمام ریجنل انچارجز کے ساتھ ساتھ 75 اضلاع کے ضلعی سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں پارٹی عہدیداران اپنے زیر اثر علاقوں میں بی ایس پی کے گراؤنڈ ہولڈ سے متعلق اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں گے۔ اس کے جائزے کی بنیاد پر انتخابات میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اترپردیش 2022 انتخابات کے تعلق سے مایاوتی نے پارٹی لیڈران کی میٹنگ بلائی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS