سُشانت سنگھ کی موت پر مایاوتی کا اظہار تعزیت

0

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے فلم اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت پر شدید تکلیف کا اظہار کیا۔ مایاوتی نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے۔ انہوں نے کہا،’نوجوان فلم اداکارسُشانت سنگھ راجپوت کی آج بے وقت موت کی خبر سے بے حد تکلیف دہ ہے‘۔ 
 مایاوتی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’پٹنہ میں پیدا ہونے والے اور فزکس میں نیشنل اولمپیاڈ فاتح سُشانت ٹیلی وژن کی دنیا سے آگے بڑھ کر ہندی فلمی دنیا میں پہنچے تھے، قدرت ان کے گھر اور مداحوں کو اس تکلیف کی گھڑی میں صبر کی قوت بخشے‘۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS