ملکی مفاد میں بی جے پی اپنی تنگ نظری ترک کردے:مایاوتی

0
image:timesofindi

لکھنؤ:(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کسانوں کے بعد اب بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کو بھی خود کشی کے لئے مجبور ہونے کے معاملے سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے باوجود بی جے پی کی ترقی اور شائننگ انڈیا کے دعوے کتنے صحیح ہیں اس پر غور کیا جانا چاہئے۔ مایاوتی نے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی خودکشی کے معاملے میں اضافے کو اجاگر کرنے والی ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے اتوار کو اس معاملے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئےپارلیمنٹ میں اس مسئلے پر بحث کرانے سے بچ رہی حکومت کی تنقید بھی کی۔
انہوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا’ قرض میں ڈوبی گھٹن کی زندگی کو مجبور کسانوں کی خودکشی کی خبریں پریشان کن ہیں۔ لیکن اب بے روزگار نوجوانوں کے ذریعہ بھی خودکشی کرنے کی مجبوری نے قومی تشویش، بے چینی و اشتعال کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پھر بھی ترقی اور انڈیا شائننگ وغیرہ جیسا بی جے پی کا دعوی کتنا مناسب ہے۔
اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اس سلگتے مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث سے انکار کرنے کو بی جے پی کی مغرور سوچ کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے بی جے پی کو ملکی مفاد میں تنگ نظری کو ترک کرنے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا ’بی جے پی کے ذریعہ پارلیمنٹ میں بھی بے روزگاری کے تازہ قومی مسئلے پر بحث سے انکار کرنا ان کی غلط و پرغرورسوچ نہیں ہے تو اور کیا ہے؟۔کون نوجوان بے روزگاری کا طعنہ و رسوائی برداشت کرنا چاہتا ہے؟۔ بی جے پی کے لوگ اپنی تنگ نظری کو ترک کریں تبھی ملک کا کچھ فائدہ ممکن ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS