مولانا محمود مدنی ہندوستان کے سب سے بااثر عالم دین کی فہرست میں شامل

0

نئی دہلی(ایس این بی )اردن کی نامور ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس سی نے تازہ فہرست برائے 2022جاری کی ہے، جس میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر اور معروف مذہبی رہنما مولانا محمود مدنی کو لگاتار تیرہویں بار دنیا کی پچاس بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا ہے۔وہ اس فہرست میں بھارت کے سب سے بااثر عالم اور مذہبی وسماجی رہنماء منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ہندستان کے اعتبار سے پہلے نمبر ہیں۔پانچ سو افراد پر مشتمل اس فہرست میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے حیات ( سیاست ، سماجیات،تعلیم ، اسکالرشپ، سائنس، وغیرہ) سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات شامل ہیں،مگر ٹاپ50 میں مولانا محمود مدنی اکیلے ہندستانی ہیں۔گزشتہ سال مشہور بریلوی عالم دین مفتی اختر رضا خاں قادری ازہری اس فہرست میں شامل تھے ، مگر وہ وفات پاچکے ہیں۔ ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس نے مولانا محمود مدنی کی عظیم ملی و سماجی خدما ت کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے ہندستان میں مسلمانوں کے حقوق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔ ساتھ ہی دہشت گردی اور اس کو اسلام سے نتھی کرنے کی بڑی دلیری سے مقابلہ کیا اور دارالعلوم دیوبند سے اس سلسلے میں فتوی حاصل کرکے ملک بھر میں دہشت گردی مخالف کانفرنسیں کیں جس کا بھارت کے مسلمانوں پر گہرا اثر پڑا،نیز انھوں نے اقوام متحدہ میں پاکستانی نمائندہ کے ذریعہ دارالعلوم دیوبند کو دہشت گردی کا مرکز کہنے کے بعد پاکستان کو کھلا خط لکھ کر مذمت کی اور اس گستاخانہ بیان کا عالمی سطح پر مقابلہ کیا۔اس کے علاوہ وہ دینی تشخص کے تحفظ کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی جماعت جمعیۃ علما ء ہند جو سوسال قبل قائم ہوئی ہے وہ ماضی میں بھی متحدہ قومیت کی علم بردار رہی ہے۔ مولانا محمود مدنی صاحب وہ شخصیت ہیں ، جنھوں نے متحدہ قومیت کے اس تصور کو زندہ رکھا ہے اور اس طاقت کے ذریعہ وطن میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
1
+1
0
+1
1
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here