سارن میں سڑک حادثے میں امام کی موت

0

چھپرہ، (یو این آئی) بہار کے سارن ضلع کے بنیا پور تھانہ علاقے میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والی ٹکر میں زخمی ہوئے مدینہ مسجد کے امام کی بدھ کو علاج کے دوران موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ڈھوبوال گاؤں کے رہنے والے رجب حسین مدینہ مسجد کے امام تھے۔ 29 جون کو وہ پٹنہ میں زیر علاج تھے جب ان کی موٹر سائیکل دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ امام آج علاج کے دوران فوت ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔ پولس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS