دہلی میں پیر سے بازار معمول کے مطابق کھلیں گے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر بازاروں پر سے وقت کی پابندی ہٹادی گئی ہے، پیر سے سبھی بازار معمول کےوقت کے مطابق کھلیں گے۔وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا’’ابھی تک کورونا بحران کے سبب دہلی کے بازاروں کو سات آٹھ بجے تک کھلنے کی اجازت تھی۔ کورونا انفیکشن کے کم ہوتے معاملات کی وجہ سے پیر سے وقت کی حد ہٹائی جارہی ہے۔ اب بازار اپنے وقت کے مطابق کھل سکیں گے‘‘۔
اس سے قبل دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کورونا کے معاملے کم ہونے کے سبب کئی تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ ہورہا تھا کہ دکانیں معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جائے۔دہلی حکومت نے اس سے قبل 9 اگست کو ہفتہ وار بازاروں پر نافذ پابندی ہٹادی تھی۔ اب سبھی ہفتہ وار بازار پہلے کی طرح کھل رہے ہیں۔ کورونا انفیکشن کو روکنے کے احتیاطی طریقوں کے پیش نظر 9 اگست سے قبل ایک زون مین صرف ایک مقام پر ہفتہ وار بازار ہی کھولنے کی اجازت تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS