چنڈی گڑھ :ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ضلع بھیوانی کے ایشوروال گاوں میں گورنمنٹ وومینس کالج کھولنے کی تجویز کو اپنی اصولی منظوری دے دی ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے آج یہاں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیرزراعت وکسان بہبود جے پرکاش دلال نے کھٹر سے ملاقات کر کے انہیں گزشتہ سات مارچ کو کیرو پرگتی ریلی کے دوران دیے گیے مطالبہ خط پر جب تبادلہ خیال کیا تو وزیراعلیٰ نے فوری ایشوروال گاوں میں گورنمنٹ وومینس کالج کھولنے کو
منظوری دے دی۔ دلال نے کہا کہ ایشوروال گاوں کے آس پاس علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے کوئی سرکاری ادارہ نہیں ہے۔ایسی حالت میں طلبہ وطالبات کو اعلیٰ
تعلیم کے لیے توشام،بہل،سیوانی،لوہارو،بھیوانی یا حصار جانا پڑتاہے۔ایسے میں کئی خاندان ہیں جو بجٹ نہ ہونے کے سبب اپنی بیٹیوں کو دوردراز علاقے میں تعلیم
نہیں دلاسکتے ہیں۔اس کی وجہ سے طالبات کو تعلیم چھوڑنے پرمجبور ہونا پڑرہا ہے لیکن یہ کالج کھلنے کے بعد اب ایسا نہیں ہوگا اور توشام حلقہ کے لیے یہ ایک
بڑی سوغات ہوگی۔
منوہر لال کھٹر نے بھیوانی کے ایشوروال میں وومینس کالج کو منظوری دی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS