پی ایم مودی نے ’من کی بات‘ کے تحت کی ایودھیا معاملے پر گفتگو

0

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے خاص پروگرام ’’من کی بات ‘‘میں ملک سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ملک میں جس طرح کا رد عمل دیکھنے کو ملا اس سے ثابت ہو گیا کہ ہم وطنوں نے ملک کے مفاد کو سب سے مقدم سمجھا۔
پی ایم نے کہاکہ’’ گزشتہ’من کی بات‘ میں،میں نے 2010 میں اودھیا معاملہ میں آئے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں کہا تھا کہ ملک نے تب کس طرح سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھا تھا۔ فیصلہ آنے کے پہلے بھی، اور، فیصلہ آنے کے بعد بھی۔
انہوں نے کہا کہ اس بار بھی، جب، 9 نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو 130 کروڑ ہندوستانیوں نے پھر سے ثابت کر دیا کہ ان کے لئے ملک کے مفادسے بڑھ کچھ نہیں ہے۔ ملک میں، امن، اتحاد اور خیر سگالی کی قیمت سب سے اوپر ہیں۔ رام مندر پر جب فیصلہ آیا تو پورے ملک نے اسے دل کھول کر گلے لگایا۔ انتہائی تحمل اور بردباری کے ساتھ قبول کیا‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ملک کے باشندوں کا شکریہ۔ انہوں نے، جس طرح کے صبر، تحمل اور پختگی کا ثبوت دیا ہے، اس کے لئے خاص طور سےشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ایک طرف جہاں طویل وقت کے بعد قانونی جنگ ختم ہوئی ہے وہیں دوسری طرف عدلیہ کے تئیں ملک کا احترام اور بڑھا ہے۔ صحیح معنوں میں یہ فیصلہ ہماری عدلیہ کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد اب ملک نئی توقعات اور نئی امنگوں کے ساتھ نئے راستہ پر، نئے ارادے لے کر چل پڑا ہے۔ نیا ہندوستان اسی احساس کو اپنانے کی طرف سے امن، اتحاد اور خیر سگالی کے ساتھ آگے بڑھے یہی ہم سب کی خواہش ہے‘‘۔ پی ایم نے سگریٹ پر پابندی اور پالسٹک کے استعمال وغیرہ پر بھی بات کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS