بنگلورو، (پی ٹی آئی) کرناٹک حکومت نے جمعرات کو منگلورو دھماکہ معاملہ کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کی جانکاری ایک بیان میں دی گئی ہے۔ریاستی وزیر داخلہ ارگا گیانندرنے ایک بیان میںکہا کہ ریاستی حکومت نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر جانچ قومی تحقیقاتی ایجنسی کو سونپنے کی سفارش کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے مرکزی داخلہ سکریٹری کو لکھے ایک خط میں کہا کہ ریاستی پولیس نے اس معاملے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 16، 38 اور 39 کے تحت معاملہ درج کیاہے۔ چونکہ یہ این آئی اے ایکٹ 2008 کی دفعہ 6 کے تحت ایک درج فہرست جرم ہے، اس لیے اسے مزید ضروری کارروائی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پروین سود نے کہا تھا کہ این آئی اے اور دیگر مرکزی ایجنسیاں پہلے دن سے ہی ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔رواں ماہ کی 19 تاریخ کو منگلور میں ایک آٹورکشا میں دھماکہ ہوا تھا جس میں مسافر اور ڈرائیور زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا اور محمد شارق کےخلاف فرد جرم عائد کی۔
منگلورو دھماکہ کی جانچ این آئی اے کو سونپنے کا حکم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS