غازی آباد: یوپی ضلع غازی آباد کے اندرا پورم علاقے میں درد ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں مالی مفلسی سے پریشان ایک شخص نے گلا دبا کر پہلے اپنے دو بچوں کا قتل کیا، اس کے بعد اپنی بیوی کا اور بعد میں تاجر ساتھی کے ساتھ مل کر آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔
شوہر اور بیوی کی تو موقع پر ہی موت ہوگئی، لیکن ساتھ تاجر کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ اندرا پورم کے ویبھو کھنڈ کا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گلش کافی دنوں سے معاملی پریشانیوں میں مبتلا تھا۔ گلش گاندھی نگر میں جنس پینٹ کی تجارت کرتا تھا اور تقریباً دو کروڑ کا مقروض تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS