کناڈا: 1985 ایئر انڈیا بم دھماکے کے مشتبہ شخص کا گولی مار کرقتل

0
YahooNews

اوٹاوا(یو این آئی) : 1985میں ایئر انڈیا بم دھماکہ کیس میں بری ہونے والے مشتبہ شخص رپودمن سنگھ ملک کا وینکوور میں قتل کر دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ اس واقعہ میں 329 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ کناڈا نیویارک پوسٹ نے مالک ملک کے قتل کی اطلاع دی۔اس پر اس وقت گولی چلائی گئی جب وہ سرّے میں ایک کاروباری مرکز کے باہر اپنی کار کے اندر بیٹھاتھا۔75 سالہ ملک اور عجائب سنگھ باگری کو 2005 میں بڑے پیمانے پر قتل اور سازش کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔ ایئر انڈیا دھماکہ کیس میں ان پر طیارے کے اندر بم نصب کرنے کا الزام تھا۔ یہ بم آئرلینڈ کے قریب پھٹا جس میں 280 کینیڈین ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس کے علاوہ ٹوکیو ایئرپورٹ پر ہونے والی بمباری میں دو بیگج ہینڈلر مارے گئے تھے ۔انہیں سنہ 2000 میں اس قتل عام کے واقعے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملک اور باگری کو استغاثہ کے اہم گواہوں کو ناقابل اعتبار قرار دینے کے بعد بری کر دیا گیاتھا۔ اس واقعے کو جون 1984 میں گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹار کے بدلے کے طور پر دیکھا گیا۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ ملک کے قتل کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے ، کیا اس کے پہلے کے کارنامے اس کے ذمہ دار ہیں؟صبح 9.30 بجے فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ایک کار آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی ملی، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ملزم کی کار ہو سکتی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS