ممتا نے مودی کے خوف سے سونیا سے وعدہ توڑا: ادھیر رنجن چودھری

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ایوان زیریں لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے بھتیجے کو بچانے کے لئے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے کئے گئے وعدے کو توڑا ہے۔ مادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اس سے قبل محترمہ بنرجی نے محترمہ گاندھی کو خط لکھا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لیے پوری اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا، لیکن کچھ ہی دنوں بعد جب ان کے بھتیجے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے طلب کیا تھا، اس کے بعدسے ان کا لہجہ بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ای ڈی نے ان کے بھتیجے کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ترنمول کانگریس کے سربراہ کا لہجہ بدل گیا۔ وہ سمجھ گئی کہ اگر بھتیجے کو ای ڈی کے سمن ملنے کے بعد وہ مسز گاندھی سے مل جاتی ہیں تو مودی ان کے بھتیجے کے خلاف کارروائی کرتے اور اسی خوف سے وہ مودی کے کہنے پر کام کرنے لگیں۔ میگھالیہ میں کانگریس کے 12 ایم ایل ایز کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں پر، انہوں نے کہا کہ اگر محترمہ بنرجی کے پاس واقعی طاقت ہے تو وہ ان ایم ایل اے کو اپنی پارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر اسمبلی میں بھیجیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS