مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ : سماعت بند کمرہ میں کئے جانے کی درخواست پر جواب طلب

0
livelaw.in

ممبئی (یو این آئی) : ہندوستانی فوج کے اعلیٰ افسر اور2008 مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے کلیدی ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت نے منگل کو خصوصی عدالت کے روبرو ایک درخواست دائر کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جاری مقدمہ کی سماعت کو بند کمرہ میں سماعت کی جائے، جسے عدالتی اصطلاح میں ’ان کیمرہ ٹرائل‘ چلایا جائے اور میڈیا کو اس کی رپورٹ شائع کرنے سے روکا جاے۔ عدالت نے اس معاملے پر تفتیش ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے کرنل پروہت، عدالت میں دعویٰ کیا کہ میڈیا مقدمے کی کارروائی پر بحث ومباحثہ کر رہا ہے، جو کہ ممنوع ہے۔ کیونکہ 2019 میںاین آئی اے عدالت نے میڑیا کو اس مقدمہ کی رپورٹنگ کے تعلق سے چند رہنمایانہ اصول مرتب کئے تھے، اس کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2019میں، این آئی اے نے عدالت کے روبرو اسی طرح کی ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں مقدمے کی سماعت ان کیمرہ کرنے اور میڈیا کو رپورٹنگ سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔عدالتی کاروائیوں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی۔اکتوبر 2019میں، خصوصی عدالت نے این آئی اے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، لیکن مقدمے کی رپورٹنگ کے دوران میڈیا پر کچھ پابندیاں عائد کر دی تھی۔عدالت نے کہا تھا کہ میڈیا کو کیس میں گواہان کی شناخت ظاہر نہیں کرنی چاہئے اور کیس میں کسی قسم کی بحث، انٹرویو یا بحث نہیں کرنی چاہئے ۔اپنی درخواست میں پروہت نے آج کہا کہ عدالت کے ذریعہ 2019کے حکم کی خلاف ورزی میڈیا کے ذریعہ کی جارہی ہے اور اس لئے مقدمے کی رپورٹ کرنے کی اجازت کو مکمل طور پر واپس لیا جائے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ درخواست کی جاتی ہے کہ انصاف کے مفاد میں اور منصفانہ ٹرائل کیلئے ، کیس کو کمرہ عدالت تک ہی محدود رکھا جائے اور اسے رائے سازوں اور ملک دشمن موقع پرستوں کے ذریعے ہائی جیک کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ پروہت کی درخواست پر غور کرنے کے بعد عدالت نے این آئی اے کو ہدایت دی کہ وہ پروہت کی درخواست کا جواب داخل کرے ۔عدالت نے کہا کہ وہ درخواست کی سماعت بعد میں کرے گی۔29ستمبر 2008کو مالیگاؤں میں ایک مسجد کے قریب موٹرسائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے6 افراد ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے پروہت اور بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے علاوہ اور دیگرملزمین غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کے قانون(UAPA)اور تعزیرات ہند (IPC)کے تحت دہشت گردانہ سرگرمیوں اور مجرمانہ سازش کے ارتکاب کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS