کوروناوائرس سے ہندوستان میں ایک دن میں 277مریضوں کی موت

0
imgae:business today

نئی دہلی(یو این آئی) : ملک میں کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ 68ہزار 63نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 21 ہزار 446ہو گئی ہے اور اس سے یومیہ کیسز کی شرح 10.64فیصد تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثنا، پیر کے روز 92لاکھ 7ہزار 700افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی، منگل کی صبح 7بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 52کروڑ 89لاکھ 70ہزار 294 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 68ہزار 63نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 58لاکھ 75ہزار 790ہو گئی ہے ۔نئے کیسز میں اضافے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 لاکھ 21ہزار 446 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 277 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 84 ہزار 213ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 ہزار 959 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 45لاکھ 70ہزار 131ہوگئی ہے ۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 2.29، صحت یابی کی شرح 96.36فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.36فیصد ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 15لاکھ 79ہزار 928کووڈ ٹسٹ کیے گئے، اس کے ساتھ ہی اب تک کل 69کروڑ 31 لاکھ 55ہزار 280کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اب تک ملک کی 28 ریاستوں میں 4461 لوگ کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں۔
جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ( 1247) کیسزہیں، اس کے بعد راجستھان میں 645، دہلی میں 546اور کرناٹک میں 479افراد ویرینٹ سے متاثر ہیں۔ اومیکرون کے وائرس سے 10711افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز ریاست مہاراشٹر میں ہیں، جہاں 3791عدد کے اضافے سے فعال کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 209764ہوگئی ہے ۔ اس دوران آٹھ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141647ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 29671مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6602103ہو گئی ہے ۔وہیں، قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5ہزار 073ایکٹیو کیسز کے ساتھ کل ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 65806ہو گئی ہے ، جبکہ 14ہزار 76مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد شفایابی کی مجموعی تعداد 65806ہو گئی ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1477913ہوگئی ہے ۔ دہلی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 17مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25177ہو گئی ہے ۔
مہاراشٹر کے بعد ریاست مغربی بنگال دوسرے اور دہلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 11083سے بڑھ کر 89194ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 16افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19917ہو گئی ہے جب کہ ریاست میں اب تک 1665221مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2835سے بڑھ کر 38436ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 2796مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5203146ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید 166مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 49757ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں 11432ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی کل تعداد بڑھ کر 62767ہو گئی ہے اور مزید 11مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 36866ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2714643مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS