مالدیپ 2024 میں 20 لاکھ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے پرعزم

0
مالدیپ 2024 میں 20 لاکھ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے پرعزم
مالدیپ 2024 میں 20 لاکھ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے پرعزم

کولمبو(یو این آئی): مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے پیر کو کہا کہ 2024 میں ملک 20 لاکھ سیاحوں کو راغب کرے گا اور یہ سیاحت کی صنعت کے آغاز کے بعد تاریخ سے میں پہلی بار ہوگا۔ مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

محمد معیزو نے 19ویں پارلیمنٹ کے آخری اجلاس میں آج صبح اپنے پہلے صدارتی خطاب میں کہا کہ ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (وی آئی اے) کی توسیع سے سیاحوں کی آمد میں اوسطاً 10.3 فیصد اضافہ ہوگا۔
صدر نے کہا کہ ان کی حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس سال 20 نئے ریزورٹس کھولنا چاہتی ہے اور اس میں 2827 بیڈ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب سیاحت کی ترقی کے لیے لیز پر دیے گئے جزیروں، زمینی پلاٹوں اور لیگون کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر غور کررہے ہیں۔ ہم ان ترقیاتی کاموں کا حل تلاش کر رہے ہیں جو مختلف وجوہات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں گینگ ریپ کے 10 مجرموں کو سزائے موت، 6 کو عمر قید

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالدیپ میں 2023 میں 18 لاکھ سے زیادہ سیاح آئے۔ وزارت سیاحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 میں ملک میں 192000 سے زائد سیاح آئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.5 فیصد زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS