مکہ معظمہ: 10 اسپتال اور 82 طبی مراکز حجاج کرام کی خدمت کیلئے وقف

0
The News Glory

ریاض(ایجنسیاں) : مکہ معظمہ میں صحت عامہ کے امور کے ڈائریکٹوریٹ کی براہ راست نگرانی اور حج و عمرہ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وائل بن حمزہ مطیرکی سرپرستی میں مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس نے کہا ہے حج کے موقع پر صحت کے شعبے کی تیاریوں کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے حج کے موقع پر مکہ معظمہ کے تمام اسپتالوں کی کارکردگی کی سطح کو بڑھا دیا گیا ہے اور تمام آپریشنل انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مکہ معظمہ میں 10 اسپتال اور 82 طبی مراکز صحت حجاج کرام کی خدمت کے لیے وقف کیے گئے ہیں۔ تمام اسپتالوں اور طبی مراکز کو ’کویڈ19‘ کے ایس اوپیز کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کی تاکید کی گئی ہے۔مسجد حرام اور بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے تمام طبی مراکز کو ہنگامی بنیادوں پر چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے اور اسپتالوں کے تمام شعبوں کو آپریشنل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام طبی مراکز حج کے ایام میں بھی ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھیں گے۔ خاص طور پر خطرے سے دوچار عمر رسیدہ افراد اور اسپتالوں کے طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کی جائے گی۔حج کے موقعے پرطبی سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں نے کویڈ کے حالات کے پیش نظر طبی عملے کو خصوصی تربیت دی ہے تاکہ ہیلتھ ورکر وبا کے پیش نظر حجاج کرام کی طبی مدد کرسکیں۔مکہ کے تمام اسپتالوں میں کس بھی ہنگامی ، حالت یا حادثے کے پیش نظر ہنگامی طبی امداد کی سطح تین گنا تک بڑھا دی ہے۔شاہ عبداللہ میڈیکل کپملیکس کو دماغی اور قلبی امراض کا شکار مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS