دھن کھڑ کی نقل اتارے جانے پر مہوا موئترا کا طنز

0
دھن کھڑ کی نقل اتارے جانے پر مہوا موئترا کا طنز
دھن کھڑ کی نقل اتارے جانے پر مہوا موئترا کا طنز

نئی دہلی، (ایجنسیاں) ٹی ایم سی لیڈر مہوا موئترا نے راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھن کھڑ کونقل اتارے جانے کے معاملے پر نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین کو ظاہری طور پریہ نا قابل قبول ہوگا کہ کوئی اور ان کے عہدہ کا مزاق اڑائے۔

مہوا موئترا نے بدھ کو ’ایکس‘ پر کہا کہ ’راجیہ سبھا کے چیئرمین ناراض ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کسی نے ان کے عہدے کا مذاق اڑایا ہے۔ کسی نے ان کے عہدہ کی نقل اتاری ہے۔ یہ واقعی ناقابل قبول ہے، کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ وہ واحد شخص ہیں، جو اپنے عہدے کا مذاق اڑا سکتے ہیں۔‘ مہوا موئترا نے مزید کہا کہ وہ ہر وقت ایسا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فوجداری انصاف کے نظام میں تبدیلی کے تین بل لوک سبھا میں منظور

سونیا گاندھی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اس حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ اس سے پہلے کبھی اپوزیشن کے اتنے ارکان اسمبلی کو ایوان سے معطل نہیں کیا گیا تھا اور وہ بھی محض ایک منصفانہ اور جائز مطالبہ ایوان کے سامنے رکھنے پر۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS