مہوا موئترا کو فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کاملا نوٹس

0
مہوا موئترا کو فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کاملا نوٹس
مہوا موئترا کو فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کاملا نوٹس

کولکاتا (ایجنسیاں): ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا کو فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس ملا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس نے انہیں یہ نوٹس منگل (16 جنوری) کو بھیجا ہے۔ مہوا کی لوک سبھا کی رکنیت 8 دسمبر 2023 کو کیش فار کوئری کیس میں منسوخ کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں دو بار بنگلہ خالی کرنے کو کہا جا چکا ہے۔

مرکزی ہاؤسنگ امور کی وزارت کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ مہوا کو فوری طور پر بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔ جلد ہی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس کے اہلکار ان کے بنگلے کا دورہ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بنگلہ جلد از جلد خالی کر دیا جائے۔مہوا سے پہلے اس سال 7 جنوری تک بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔ 8 جنوری کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ابھی تک بنگلہ خالی کیوں نہیں کیا۔ اس کے بعد انہیں 12 جنوری کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے مہوا پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پیسے لے کر لوک سبھا میں سوال پوچھے ہیں۔ نشی کانت نے اس کی شکایت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے کی تھی۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایتھکس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ میں مہوا کو قصوروار پایا گیا تھا، جس کے بعد مہوا کی برخاستگی کی تجویز 8 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں پیش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: آگرہ کی جامع مسجد معاملے میں مسلم فریق کی عرضی خارج

مہوا کی معطلی پر لوک سبھا میں گرما گرم بحث ہوئی۔ آخر میں اس تجویز پر ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ ووٹنگ میں مہوا کو لوک سبھا سے نکالنے کی تجویز پاس کی گئی۔ مہوا نے لوک سبھا سے اپنے اخراج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS