ممبئی :فرضی ٹی آر پی معاملے کی جانچ میں 2 اور چینل کے نام ، اب تک 8لوگ گرفتار

    0

    ممبئی:حال ہی میں سامنےآئے مبینہ طور پر فرضی  ٹیلیویژن ریٹنگ پیوینٹس (ٹی آر پی)کے معاملے کی جانچ پڑتال کے دوران دو
    بار اور ٹیلی ویژن چینلز کے نام سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے بدھ کے یہ اطلاع دی۔ ایک افسر نے بتایا کہ ان میں سے ایک نیوز چینل
    تو دوسرا تفریحی چینل ہے۔ انہوں نے کہا ، ’جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ دو چینل ٹی آر پی فکس کرنے میں شامل
    ہیں اور لوگوں کو ان کا چینل دیکھنے کے لئے پیسے دیا کرتے تھے‘
    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فرضی ٹی آر پی کے معاملات اور دفعات ْجوڑ دی ہیں۔ پہلے ریپبلک ٹی وی  سمیت تینوں چینلز ٹی آر
    پی ریکیٹ میں شامل تھے۔ اس بیچ جانچ  ٹیم نے بدھ کے روز ایک بار پھر ریپبلک ٹی وی کے CFO ایس سندرم اور  
    Executive editor رینجن نارائنیاسوامی کا بیان درج کیا۔
    وہیں دوسری طرف ممبئی پولیس کی جرائم برانچ نے ٹی آڑ پی ریکیٹ کے سلسلے میںگزشتہ منگل کو ہنسا ریسرچ ایجنسی کے دو
    سابق​کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس طرح ، اس معاملے میں اب تک 8 لوگ گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ رامجی ورما (41)اور
    دنیش ویشکرما (37)نے کچھ سالوں کے لئے ہنسسا ایجنسی میں کام کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ، ورما کو ورلی سے گرفتار کیا کیا گیا جب کہ ویشکرما کو ممبئی ہوائی اڈے سے شام کو گرفت میں لیا گیا ۔
    یہ فرضی  ٹی آر پی گھوٹالہ تب سامنے آیا ، جب ریٹنگ ایجنسی بروڈکاسٹ آڈیائنس ریسرچ کاؤنسل (بی اے آر سی)نے ہنس
    ریسرچ گروپ کے ذریعہ سے شکایت درج کرائی کہ کچھ چیلن اشتہارات کی ہوڑ کے لئے ٹی آر پی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ الزام ہے کہ Viewer سے مطالق ڈیٹا کے Storage کے لئے جن خاندانوں میں میٹر لگائے گئے تھے اور ان میں سے  کچھ کو خاص چینل دیکھنے کے لئے رشوت دی جاتی تھی۔ ''

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS