مسلمانوں کی مالی حالت کا جائزہ لیا جائے گا ٹا ٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کو سونپی گئی ذمہ داری

0

ٹا ٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کو سونپی گئی ذمہ داری، 33.92 لاکھ روپے کا تعین
ممبئی، (پی ٹی آئی) :مہاراشٹر سرکار نے ریاست کے 56 شہروں میں مسلم کمیونٹی کی سماجی، معاشی اور تعلیمی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ایک تفصیلی مطالعہ شروع کیا ہے۔ ایک سرکاری حکم میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
گزشتہ 21 ستمبر کو جاری ایک سرکاری تجویز (جی آر) کے مطابق ٹا ٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز (ٹی آئی ایس ایس) کو اس مطالعہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس کے لیے 33.92 لاکھ روپے کا تعین کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس کی قیادت والے محکمہ برائے اقلیتی ترقیات کے ذریعہ یہ مطالعہ شروع کیا گیا ہے۔ تجویز کے مطابق ’یہ مطالعہ مہاراشٹر میں مسلم کمیونٹی کو اصل دھارے میں لانے کے لیے تعلیم، صحت، روزگار، معیار زندگی، مالی امداد، بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اور سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملنے پر مرکوز ہوگا۔‘ مطالعہ ریاست کے 6 ریونیو سیکشن کے 56 شہروں میں کیا جائے گا۔ مطالعہ میں مسلم کمیونٹی کی اکثریت والے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ، مالی امداد اور سرکاری اسکیموں کے فوائد پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ٹی آئی ایس ایس کے ذریعہ ان پہلوﺅں کا مطالعہ کر کے اور متعلقہ علاقے کے مخصوص موضوعات کی شناخت کر کے اس سلسلے میں سفارشات کرنے کا امکان ہے۔ سرکاری تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگلے 4مہینے میں اس سے متعلق رپورٹ پیش کی جاے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS