مہاراشٹر: وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم،اسلم شیخ، عبدالستار کو کیا ملا ؟

    0

    مہاراشٹر میں 30 دسمبر کو کابینہ میں توسیع کے 6 دن بعد آج مہا وکاس اگھاڑی کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزراء کو قلمدانوں کی تقسیم کر دی۔ ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے بھی قلمدانوں کی تقسیم پر مہر ثبت کر دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی این سی پی کے رہنما اجیت پوار نئے وزیر خزانہ ہوں گے جبکہ این سی پی کے انیل دیشمکھ وزیر داخلہ ہوں گے۔
    شیوسینا کے آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر ماحولیات اور سیاحت اور ایکناتھ شندے کو شہری ترقیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ شیوسینا کے سینئر رہنما سبھاش دیسائی وزارت صنعت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے بالاصاحب تھورات نئے وزیر محصولات ہوں گے اور نتن راوت محکمہ توانائی کا قلمدان سنبھال لیں گے۔ سابق وزیر اعلی اشوک چوہان کو محکمہ پبلک ورکس پی ڈبلیو ڈی دیا گیا ہے۔
    مہاراشٹر حکومت میں چار مسلم وزراء نے حلف لیا تھا ،اور انہیں بھی قلمدان سونپ دئے گئے ہیں۔ این سی پی حسن مشرف کو دیہی ترقی جبکہ این سی پی کے ہی نواب ملک کو اقلیتی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے اسلم شیخ کو کپڑا، ماہی گیری اور بندرگاہوں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ جبکہ شیو سینا کوٹے سے بنائے گئے وزیر عبد الستار کو محصول، دیہی ترقی، بندرگاہ اور سالٹ پین کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS