مہاراشٹر حکومت سازی معاملہ:سپریم کورٹ کل سنائے گا فیصلہ

0

نئی دہلی: مہاراشٹر میں حکومت سازی اب تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے تعلق سے سپریم کورٹ نے سبھی فریقین کی دلیلیں سنی ہیں اور فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تین ججوں کی بنچ نے سبھی کی دلیلیں سننے کے بعد کہاکہ بروز منگل ساڑھے دس بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے بروز اتوار کو کانگریس، این سی پی اور شیو سینا کی عرضی پر سنوائی کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے گورنر کا خط اور حمایت دیے جانے کے تعلق سے خط طلب کیا تھا۔ اس کے بعد سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کورٹ کے سامنے دونوں خط پیش کردیے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS