مہاراشٹرسرکار راج ٹھاکرے سے ڈری ہوئی ہے: سنجے نروپم

0

ممبئی (ایجنسیاں) :کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت پر الزام الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے سے ڈرگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ یکم مئی کو اورنگ آباد میں منعقدہ ریلی کے دوران ’شرائط کی خلاف ورزی‘ کے معاملے میں ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلی کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایم این ایس سربراہ کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے کو ریاست میں فرقہ وارانہ جنون پھیلانے سے روکنا بہت ضروری ہے۔نروپم نے کہا کہ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ڈرے نہیں۔ ریاست سمیت ملک بھر میں قانون ہے کہ جولوگ نظم وقانون کو چیلنج کرتے ہیں ، ان کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ جب راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر پولیس کی طرف سے بنائے گئے 18ضوابط میں 12کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف ممبئی پولیس نے اب تک کارروائی کیوں نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS