ڈی ایم آر سی کا آر کے آشرم مارگ میٹرو اسٹیشن پر ’انٹرچینج ہب‘بنانے کا اعلان

0

میٹرو مسافروں کو ملے گی مزید سہولت جلد
نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ہفتہ کو آر کے آشرم مارگ میٹرو اسٹیشن پر ایک نیا ’انٹرچینج ہب‘ بنانے کا اعلان کیا جس سے میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت دستیاب ہوگی۔ انٹر چینج ہب وسطی اور شمالی دہلی کے درمیان ایک چھوٹا راستہ فراہم کرے گا۔ ڈی ایم آر سی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’انٹر چینج‘ سہولت ٹرانزٹ کا ایک آسان موڈ فراہم کرے گی اور مصروف بلیو لائن کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق بلیو لائن پر آر کے آشرم مارگ اسٹیشن کو اسی نام کی میجنٹا لائن پر میٹرو اسٹیشن سے جوڑا جائے گا۔ ڈی ایم آر سی نے ٹویٹ کیا کہ بلیو لائن پر آر کے آشرم مارگ میٹرو اسٹیشن کو ایک انٹرچینج میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ میجنٹا لائن کے آر کے آشرم مارگ میٹرو اسٹیشن سے جڑے گا۔ وسطی اور شمالی دہلی کے درمیان مسافروں کے لیے ایک متبادل اور چھوٹا راستہ دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیا انڈر گراؤنڈ اسٹیشن موجودہ اسٹیشن کے ساتھ ہی تعمیر کیا جائے گا۔ فی الحال ڈی ایم آر سی 65.1 کلومیٹر فیز -IV ترجیحی بنیاد پر کام کر رہا ہے، جس میں جنک پوری ویسٹ سے آر کے آشرم مارگ (28.92 کلومیٹر)، مجلس پارک سے موج پور (12.55 کلومیٹر) اور تغلق آباد سے ایروسٹی (23.62 کلومیٹر) شامل ہیں۔
تغلق آباد سے ایروسٹی کے درمیان میٹرو ٹرین کے روٹ کو ’سلور لائن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سلور لائن وائلٹ لائن اور’ایئرپورٹ لائن‘ کو جوڑے گی۔ ڈی ایم آر سی 390 کلومیٹر سے زیادہ نیٹ ورک کے آپریشن اور دیکھ بھال کو سنبھال رہا ہے، جس میں گروگرام میں ریپڈ میٹرو اور گریٹر نوئیڈا میں ایکوا لائن سمیت 286 میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS