پیرس: (یو این آئی/ا سپوتنک) فرانس میں اتوار کو صدارتی الیکشن کے پہلے دور کی ووٹنگ ہوئی جس میں 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سات امیدوار ایسے بھی شامل ہیں جو 2017 میں ہوئے گذشتہ الیکشن میں میدان میں تھے۔ووٹنگ صبح 8 بجے (مقامی وقت) سے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ پیرس، لیوں، نیس، تولوز، بورڈو اور دیگر شہروں میں پولنگ ،مقامی شام 8 بجے تک جاری رہے گی اور تقریباً 4.9 کروڑ افراد کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔
دوسرے مرحلے کی پولنگ 24 اپریل کو ہونی ہے۔ صدارتی عہدے کے امیدواروں کی فہرست میں دو سب سے آگے ایمانوئل میکرون اور دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما مرین لے پین کے علاوہ ، ریپبلکن امیدوار وَیلیری پیکریسے، انتہائی دائیں بازو کی ریکانکویٹ پارٹی کے ایرک جیمور، بائیں بازو کے رہنما جین لیوک میلینچان، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما فیبین روسیل اور دائیں بازوں کی پارٹی فراس ارائز پارٹی کے رہنما نیکولس ڈیوپانٹ ایگران شامل ہیں۔ ملک کے 1801 بالغوں کے درمیان جمعرات اور جمعہ کو کیے گئے ایلابے پول کے مطابق مسٹر میکرون 26 فیصد ووٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ لی پین 25 فیصد کے ساتھ ٹھیک ان کے پیچھے ہیں۔ ان کے بعد مسٹر جین-لیوک میلینچان اور دائیں بازو کے امیدوار ایرک جیمور ہیں، جن کے بالترتیب 17.5 فیصد اور 8.5 فیصد ووٹ حاصل کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریپبلکن امیدوار ویلری پیکریسی کو آٹھ فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔دریں اثنا، بدھ سے جمعہ تک کیے گئے تازہ ترین ایپسوس سروے میں مسٹر میکرون کو 26.5 فیصد اور مسٹر لے پین کو 23 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ میلینچان 16.5 فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ اس سروے میں 1500 سے زیادہ بالغ جواب دہندگان شامل تھے۔
فرانس میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS