گئوکشی روکنے کے نام پر لنچنگ کی اجازت نہیں

0

لنچنگ پرسپریم کورٹ سخت،سیانہ تشدد معاملے کے کلیدی ملزم یوگیش کی ضمانت منسوخq 7دنوں کے اندر خودسپردگی کا حکم
نئی دہلی/بلندشہر(ایس این بی) : بلند شہرکے سیانہ ماب لنچنگ معاملے میں کلیدی ملزم یوگیش راج کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ضمانت دینے کے حکم پر عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز روک لگادی۔ سپریم کورٹ نے یوگیش کو کہاکہ وہ 7دنوں کے اندر خودسپردگی کرے۔ اس مآب لنچنگ میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔ سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ گﺅ کشی روکنے کے نام پر لنچنگ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ معاملہ بہت ہی سنگین ہے، جہاں گئوکشی کے نام پر ایک پولیس افسر کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ ہم ان چیزوں کو جاری رکھنے کیلئے اجازت نہیں دے سکتے۔ ہمار اس معاملے میں موقف واضح ہے۔ بنچ نے گایوں کی حفاظت یا گئوکشی روکنے کے نام پر ماب لنچنگ پر اپنی ناپسندیدگی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ہم لنچنگ کی بالکل اجازت نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ فریقین کے وکلا کے دلائل سے واضح ہے کہ تمام الزامات طے نہیں کئے گئے ہیںاور معاملہ سنگین ہے۔گئوکشی کے نام پر یا اس بہانے سے ایک پولیس افسر کو پیٹ پیٹ کر مارا گیا اور جان سے مار ڈالا گیا۔ پہلی نظر میں قانون اپنے ہاتھ میںلینے کا مقدمہ نظرآتا ہے۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ کے ذریعہ دی گئی ضمانت پرروک لگائی جاتی ہے اور ہدایت دی جاتی ہے کہ ملزم یوگیش خودسپردگی کرے اور اس کیلئے 7دنوں کا وقت دیا جاتا ہے۔ معاملے میں مہلوک انسپکٹر کی بیوی رجنی سنگھ نے عرضی داخل کی تھی۔ پولیس افسر موقع پر قانون وانتظام بنائے رکھنے کیلئے موجود تھے اور پھر وہاں ماب لنچنگ کے سبب ان کی جان چلی گئی۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش نے اپنے آرڈر میں کہا کہ معاملہ کافی سنگین ہے،جہاں گﺅ کشی کے بہانے ایک پولیس افسر کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔ پہلی نظر میں یہ ان لوگوں کا معاملہ ہے، جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ یوگیش راج کو آج سے 7دنوں کے اندر خودسپردگی کرنے کیلئے کہا جانا چاہئے اور اس طرح اس طے وقت تک ضمانت دینے والے آرڈر پر روک لگائی جاتی ہے۔
دریں اثنا سا ل 2018میں بلند شہر کے سیانہ علا قے میں ہوئے تشدد معا ملے کے اہم ملزم یو گیش راج کی مشکلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تشدد کے دوران شہید ہوئے انسپکٹر سبودھ کمار کی اہلیہ کی عرضی پر سپر یم کورٹ نے تشدد کے اہم ملزم کی ضمانت کومنسو خ کر تے ہوئے 7دن کے اندر عدالت میں خو دسپر گی کرنے کا حکم دیا ہے۔غور طلب ہے کہ بلند شہر کے سیانہ علا قے کے گاﺅں چنگ راﺅ ٹی میں 3دسمبر 2018کو گﺅ کشی معا ملے نے تشدد کی شکل اختیار کرلی تھی۔ تشدد کے دوران ڈیو ٹی پر تعینات انسپکٹر سبودھ کمار اور ایک سمت نامی نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ اس معا ملے میں 34نامزد سمیت نامعلوم افراد کے خلا ف رپورٹ درج ہوئی تھی، پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے 44لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا، جس میں ملزم پر شانت نٹ ابھی جیل میں بند ہے۔ واضح ہو کہ واردات کے اہم ملزم یو گیش راج کو9ماہ جیل میں رہنے کے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ تشد د کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوئے انسپکٹر سبو دھ کمار کی اہلیہ نے سپر یم کورٹ میں ضمانت کے خلاف عرضی دائر کی ہے، سماعت کے دوران سپر یم کورٹ نے یو گیش راج کی ضمانت کومنسو خ کرتے ہوئے عدالت میں 7دن کے اندر خودسپردگی کرنے کا حکم دیاہے۔ وا ضح رہے کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد یو گیش راج نے سیاست میں قدم رکھا اور بلند شہر کے 5نمبر وارڈ سے ضلع پنچایت رکن کے طور پر انتخاب جیت گیا۔ اتنا ہی نہیں جیل سے رہا ہونے کے بعد یو گیش راج نے بی جے پی کا دامن تھامتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخاب میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا بھی اعلا ن کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS