ایل پی جی گیس سلنڈر ہوا 19 روپے مہنگا

0

نئی دہلی: دہلی میں بغیر سبسڈی والا ایل پی جی  سلنڈر آج سے 19 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت میں جنوری میں بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا رسوئی گیس سلنڈر اب  714 روپے میں  ملے گا۔  گذشتہ دسمبر میں اس کی قیمت 695 روپے تھی۔
کولکتہ میں اس کی قیمت میں  21.50 روپے، ممبئی میں 19.50 روپے اور چنئی میں 20 روپے کا  اضافہ ہوا ہے۔
سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت میں بڑھی ہوئی قیمت کے مطابق جی ایس ٹی میں  بھی اضافہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS