ہندوستان کی مکے باز لولینا سیمی فائنل میں، تمغہ یقینی

0
Business today

ٹوکیو: (یو این آئی) ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین نے جمعہ کو چینی تائیپی کی چین نیئن چن کو 4-1 سے شکست دیکر ٹوکیو اولمپک کے مکے بازی مقابلے کےسیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے لئے کم ازکم کانسے کا تمغہ یقینی کرلیا۔
یہ ان کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے اور مکے بازی میں تیسرا تمغہ ہے اس سے قبل لیجنڈ باکسر میری کام نے 2012 کے لندن اولمپک میں کانسے کا تمغۃ اور وجیندر سنگھ نے 2008 کے بیجنگ اولمپک میں کانسے کا تمغۃ جیتا تھا۔

ٹوکیو اولمپک میں اس سے قبل ویٹ لیفٹر میرا بائی چانو نے تاریخی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
ٹوکیو 2020 کے سیمی فائنل میں پہنچ کر کانسے کا تمغہ یقینی کرنے والی ہندوستانی مکے باز لولینا کو فائنل میں پہنچنے کے لئے ٹاپ سیڈ یافتہ ترکی کی مکے باز بسے ناز سرمینیلی کا سامنا کرنا ہوگا۔
موجودہ ورلڈ چمپئن بسے ناز کے خلاف لولینا کا یہ مقابلہ بدھ 4 اگست کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS