سی بی ایس ای 12 ویں کلاس کے نتائج :ختم ہوا انتظار

0
english.jagran.com

 

نئی دہلی: آخر کار طویل انتظار کے بعد ، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12 ویں کلاس کے نتیجہ جاری کر دیے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج ویب سائٹ cbseresults.nic.in ، cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس سال 99.37فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

آپ کو بتادیں کے کورونا کی وجہ سے اس سال 12 ویں کے امتحان نہیں ہوئے تھے، اس لے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ طالبا کو رزلٹ سے پہلے رول نمبر دیکھنا ہوگا اس کے بعد ہی اپنی 12 ویں کی مارک شیٹ دیکھ سکیں گے۔

رول نمبر ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

کلاس 12 کے طلبا کو اپنی والدہ،والد کے نام کے ساتھ ساتھ ان کے اسکول کوڈ کی بھی ضرورت ہوگی۔ طلباء اپنے اپنے اسکول کول کرکے اپنا اسکول کوڈ چیک کرسکتے ہیں۔

12 ویں کلاس کی مارک شیٹ کس طرح تیار ہوئی
اس سال

12 ویں کلاس میں 12 لاکھ سے زیادہ طلبا شریک ہوئے تھے،جن کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس بار کورونا کی وجہ سے ، 10ویں اور 12 ویں بورڈ کے امتحانات نہیں ہوسکے تھے۔ ایسی صورتحال میں،سی بی ایس ای نے تشخیص کے لیے 40 فیصد + 30فیصد + 30فیصد کا فارمولا تیار کیا تھا۔ 40 فیصد ویٹج یونٹ12 ویں کلاس کے یونیٹ ٹیسٹ / مڈ ٹرم امتحان / پری بورڈ امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کا ہے۔ 30 فیصد ویٹج 11 ویں کلاس کے فائنل امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کا ہے۔ 10ویں کلاس کے پانچ مضامین میں سے تین بسٹ کا 30 فیصد ویٹیج ملے گا۔ جو طلبا تشخیص سے مطمئن نہیں ہونگے انہیں اگست میں امتحانات دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

سی بی ایس ای لگاتار دوسرے سال 10ویں اور 12 ویں کے رزلٹ کے لے طلبا کے میرٹ لسٹ جاری نہیں کی ہے۔ سی بی ایس ای نے آخری بار 2019 میں کلاس دسویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات کے ٹاپرز کا اعلان کیا تھا۔ وبائی امراض کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 2020 میں کوئی میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS