ٹوکیو، 4 اگست (یو این آئی) ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین کا بدھ کے روز یہاں خواتین کے ویلٹر ویٹ (64-69 کلوگرام) فائنل میں پہنچنے کا خواب ترکی کی عالمی نمبر ایک بسنیز سورمینیلی سے ہارنے کے بعد ٹوٹ گیا اور تیسرے نمبر پررہنے کی وجہ سے انہیں کانسہ کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔
اس مقابلے میں بسنیز نے شروع سے ہی لوولینا پر دباؤ بنائے رکھا حالانکہ لولینا نے کچھ پنچ لگائے لیکن بسنیز تینوں راؤنڈ میں ان پر حاوی رہیں اور متفقہ فیصلے سے لوولینا کوپانچ صفر سے شکست د ے دی۔ بسنیز اب ہفتہ کو طلائی تمغے کے لئے چین کی گو ہونگ سے مقابلہ کریں گی۔قابل ذکربات یہ ہے کہ لوولینا ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والی تیسری خاتون ایتھلیٹ بنی ہیں۔ ان سے پہلے میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی اور پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔
خواتین ویلٹر ویٹ باکسنگ میں لولینا کو ملا کانسہ کا تمغہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS