شکیب اور مستفیض کو آئی پی ایل کے لیے این او سی دینے کے لیے تیار بی سی بی

0
Republic World

ڈھاکہ: (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریزری شیڈول ہونے کے بعد اپنے کھلاڑیوں شکیب الحسن اور مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل 2021 سیزن کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے این او سی دینے کےلئے تیار ہے۔
اس سے قبل بی سی بی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ شکیب اور مستفیض کو 2021 آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے این او سی دینے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے نیشنل ٹیم کے ساتھ ہونگے لیکن اب انگلینڈ کے بنگلہ دیش دورے کو مارچ 2023 تک ملتوی کرنے کے ای سی بی اور بی سی بی کے فیصلے نے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے لیے بقیہ آئی پی ایل میں شرکت کرنے کے لئے راستہ کھول دیا ہے۔ بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے صدر اکرم خان نے منگل کے روز کہا ’’اگر کھلاڑی درخواست کرتے ہیں اور اگر ہماری کوئی بین الاقوامی وابستگی نہیں ہے تو وہ جا سکتے ہیں اور آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہمیں اس سے متعلق ابھی تک ان سے کوئی باضابطہ خط موصول نہیں ہوا ہے اور اگر ہمیں خط ملتا ہے تو بورڈ فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرنی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS