راجیہ سبھا: ضروری دستاویزات پیش کرنے پر اپوزیشن کی مخالفت

0
Scroll.in

نئی دہلی: (یو این آئی) اپوزیشن پارٹیوں نے بدھ کے پارلیمانی امور کے ریاستی وزیر وی مرلی دھرن کے وزیروں کی جانب سے راجیہ سبھا میں ضروری دستاویزات پیش کئے جانے کی مخالفت کی اور کہا کہ متعلق وزیروں کے ایوان میں موجود رہنے پر ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔
کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان نے اس معاملے پر منیجمنٹ کا ایشو اٹھایا اور کہا کہ جو وزیر ایوان میں موجود رہتے ہیں،انہیں خود ضروری دستاویزات میز پر رکھنے چاہئیں۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ پارلیمانی امور کے ریاستی وزیر دیگر وزیروں کی جانب سے ضروری دستاویزات میز پر رکھ سکتے ہیں۔ ارکان کو اس پر تصبرہ نہیں کرنا چاہیے اور انہیں اس معاملے کو طویل نہیں کھینچنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS