چنئی، : تمل ناڈو کے چنئی اوردیگر اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے ہے جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگی ہے۔ تمل ناڈو کے ان اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی اس وقت دی گئی ہے جب ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کی تعداد سے تجاوز کرگئے ہیں اوراب تک اس وائرس سے 1510 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ وزیراعلی ای کے پلانی سامی نے لاک ڈاؤن کو یکم جولائی سے 31 جولائی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی 19 سے 30 جون (12 دنوں کے لیے) تک لگائے گئے مکمل لاک ڈاؤن کو پانچ جولائی تک کے لیے بڑھانے کااعلان کیا تھا۔ پلانی سامی نے چنئی کانچی پورم،تروولر،چنگ پٹواضلاع میں آج لاک ڈاؤن میں مزید ڈھیل دیے جانے کا اعلان کیا تھا۔اس دوران کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب جب ریاست میں میں عوامی ٹرانسپورٹ خدمات 15 جولائی تک ملتوی ہے۔ ریل،ہوائی،ای ایم یو اورچنئی میٹرو خدمات بھی 31 جولائی تک بند رہیں گی۔ان کے علاوہ بین ریاستی ٹرانسپورٹ خدمات بھی ملتوی ہیں۔
چنئی میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیے جانے کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور پولیس نے مختلف مقامات پر ٹرانسپورٹ کے کامیاب آپریشن کے لیے خصوصی ٹیم تعینات کی گئی ہے۔شہر میں کپڑے اور زیورات کی دکانوں سمیت زیادہ تر دکانیں کھل گئی ہیں۔ چنئی میں اب تک کورونا وائرس کے 68,254 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
تمل ناڈو، چنئی سمیت چار اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS