مغربی بنگال: یکم جون سے تمام مذہبی مقامات کھولے جائیں گے

0

مغربی بنگال پہلی وہ ریاست ہے جس نے جاری ملک گیر لاک ڈاون کے دوران تمام مزہبی مقامات کھولنے کا اعلان کیا۔ مغربی بنگال میں حکومت نے یکم جون سے تمام مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ کیونکہ ملک اب لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں داخل ہوگا۔ تاہم ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ، 10 سے زیادہ افراد کو کسی مزہبی مقام کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کسی مذہبی حلسے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
 ممتا بنرجی نے آج جاری بیان میں کہا "عبادت کے سبھی مقامات یعنی مسجد، مندر، گرودوارہ کھول جائیں گے، لیکن ایک وقت پر 10 سے زیادہ لوگوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ مذہبی مقامات پر کوئی جلسہ نہیں ہوگا۔ اسے یکم جون سے نافذ کیا جائے گا۔“
خیال رہے کہ اس سے قبل ، کرناٹک کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت کی درخواست کی تھی، لیکن ان کی طرف سے اب تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS