پیگاسس معاملہ پر تحریک استحقاق کیلئے لوک سبھا اسپیکر کو خط

0

نئی دہلی(پی ٹی آئی) : لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پیگاسس معاملے پرپارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو مبینہ طور پر گمراہ کرنے کیلئے وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو کے خلاف تحریک خصوصی استحقاق لانے کا مطالبہ کیاہے۔ کانگریس لیڈر نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ سرکار نے ایوان میں ہمیشہ یہی کہا کہ اس کا پیگاسس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور سرکار نے این ایس او گروپ سے کبھی یہ سافٹ ویئر نہیں خریدا۔ کانگریس رہنما نے اپنے خط میںکہاکہ ’نیویارک ٹائمز کے حالیہ انکشاف کے پیش نظر ایسا لگتا ہے کہ مودی سرکار نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو گمراہ کیا اور ملک کے عوام سے جھوٹ بولا‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS