ارکان پارلیمنٹ کو اُن کی پسند کی سیٹ دیں، سرکار کا ایئر لائنز کمپنیوں کو خط

0
economictimes.indiatimes.com

نئی دہلی (ایجنسیاں) : ایئر انڈیا کی نجکاری کے بعد سرکار کو ایئرپورٹ اور فلائٹ میں ارکان پارلیمنٹ کے وی آئی پی ٹریٹمنٹ کی فکر ستارہی ہے۔ سرکار نے ایئر انڈیا سمیت تمام ایئرلائنز کمپنیوں کو خط لکھا ہے، جس میں ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی ترجیح دینے کی بات کہی ہے۔ سرکار نے تمام ایئر لائنز، ایئرپورٹ آپریٹرس اور ایوی ایشن سیکورٹی ریگولیٹریزکو ایئرپورٹ پر ارکان پارلیمنٹ کو پروٹوکول اور اہمیت دینے کی بات کہی ہے۔ ایئرانڈیا کے ٹاٹا کے ہاتھوں میں جانے کے بعد ملک میں ایئرلائنز ایئر کو چھوڑ کر باقی تمام ایئرلائنز پرائیویٹ ہاتھوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں پی پی پی ایئرپورٹ کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مرکزی ہوابازی وزارت کے ذریعہ 21ستمبر 2021 کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ارکان پارلیمنٹ کو ترجیح دینے کیلئے وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ پر ارکان پارلیمنٹ کو پروٹوکول کے سلسلے میں لاپروائی کے سلسلے میں کچھ معاملے سامنے آئے ہیں، اسی کے پیش نظر ہدایات کو پھر سے دہرایا جارہا ہے اور تمام متعلقہ لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس پرعمل کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS